محرم الحرام سمیت ملکی حالات کے پیش نظر لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد ٬جا مشورو کا ایک اہم اجلاس

پیر 10 اکتوبر 2016 19:51

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) عاشورہ محرم الحرام سمیت ملکی حالات کے پیش نظر لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد ٬جا مشورو کا ایک اہم اجلاس میڈ یکل سپر نٹنڈ نٹ ڈ اکٹر واجد علی میمن کی زیر صدارت سول ہسپتال حیدرآباد کے کانفرنس ہال میں منعقد کیا گیا ٬جس میں ڈین آف سرجری لمس پروفیسر عبدلرزاق شیخ ٬پروفیسر عبدالعزیزلغاری٬پروفیسرافضل جونیجو٬اے ایم ایس جنرل ڈاکٹر محمد انور آرائیں٬اے ایم ایس ڈاکٹر سیدہ شائستہ شاہ٬اے ایم ایس ڈاکٹر نعیم قاضی ٬اے ایم ایس ڈاکٹر نعیم ضیاء میمن اور دیگر ہسپتال انتظامیہ کے افسران کے علاوہ مختلف وارڈوں کے رجسٹرار ایڈ منسٹریشن نے شرکت کی ٬اجلاس میں 13 محرم الحرام تک لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد ٬جا مشورو میں نافذکی گئی ہے ایمر جنسی کے حوالے سے تشکیل دی گئیں دو کمیٹیوں کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ9اور 10محرم الحرام کے حوالے سے اہم فیصلے بھی کئے گئے جبکہ موقع پر ہی آپریشن تھیٹرز میں استعمال ہونے والے نئے سرجیکل انسٹرو منتس تین میجر سیٹ اور دیگر اوزاروں کے ساتھ ساتھ آپریشن کے دوران استعمال کئے جانے والے کپڑے متعلقہ انچارج کے حوالے کئے گئے اور آپریشن کے دوران استعمال میں آنے والی مشنری کو تیار رکھنے کے احکامات بھی دئے گئے تاکہ انتہائی زخمی حالت میں آنے والے عزاداروں کو فوری طور پر آپریشن تھیٹر میں منتقل کرکے ان کا بلا تعطل آپریشن کیا جائے جبکہ9اور 10محرم الحرام کو شعبہ حادثات کے آپریشن تھیٹر سمیت ہسپتال کے دیگر آپریشن تھیٹرز ٬تمام شعبہ جات اور انتہائی نگہداشت وارڈ بھی 24گھنٹے فعال رہیں گے اور وہاں تعینات عملہ و ڈاکٹرز الرٹ رہیں گے جبکہ 13محرم تک ہسپتال میں نافذ ایمرجنسی کے دوران ڈاکٹرز ٬ پیرا میڈیکل اسٹاف اور نرسنگ اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ ہیں اوراس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ٬اجلاس میں ڈاکٹر واجد علی میمن نے بتایاکہ ماتمی جلوسوں اور تعزیہ داری کے روٹ سمیت حساس مقامات پر پیرامیڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹرز ا یمولینسز ٬ جراحی سامان ٬ ڈریسنگ ایمرجنسی ادویات کے ساتھ الرٹ رہیں گے جبکہ ہم حیدرآباد ضلعی انتظامیہ سمیت عزاء دار تنظیموں کے رہنمائوں کیساتھ مکمل رابطے میں رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :