وزیراعلی سندھ‘گورنر خیبر پختونخوا اور وزیراعظم آزاد کشمیر کی اسحاق ڈار کوجنوبی ایشیاء کا بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ 2016 ملنے پر مبارکباد

پیر 10 اکتوبر 2016 19:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) وزیراعلی سندھ‘گورنر خیبر پختونخواہ اور وزیراعظم آزاد کشمیر نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کوجنوبی ایشیاء کا بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ 2016ملنے پر مبارکباد دی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیر کوگورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو جنوبی ایشیاء کا بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ 2016ملنے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی وزیر خزانہ کو سائوتھ ایشیاء کا ایوارڈ فنانس منسٹر آف دی ایئر 2016ملنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید ر نے بھی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو سائوتھ ایشیاء کا ایوارڈ فنانس منسٹر آف دی ایئر 2016ملنے پر مبارکباد دی ۔واضح رہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو آئی ایم ایف کے ابھرتی ہوئی معیشیتوں کے میگزین نے عالمی بنک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر جنوبی ایشیاء کا بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ 2016دیا گیا تھا۔