قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کے عمل میں مزید 30یوم کی توسیع کا مطالبہ

پیر 10 اکتوبر 2016 19:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کے عمل میں مزید 30یوم کی توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے الیکشن کمشنر کو لکھی گئی چٹھی میں کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 20ستمبر سے شروع کی جانے والی انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا عمل10اکتوبر تک ہونا تھا‘اس مدت کے دوران بہت سے نئے ووٹرز مختلف وجوہات کی بناء پر اپنے ووٹ درج نہیں کراسکے لہذا اس مدت میں مزید 30یوم کی توسیع جائے تاکہ رہ جانے والے شہری بھی اپنی ووٹوں کا اندارج کرا سکیں اور آئندہ ہونے والے الیکشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں ۔