راولپنڈی پولیس کا یوم عاشورہ کے جلوسوں سے قبل پولیس ٬ فوج اور رینجرز کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ

پیر 10 اکتوبر 2016 19:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) راولپنڈی پولیس نی9اور 10محرم الحرام کے جلوسوں سے قبل پولیس ٬ فوج اور رینجرز کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیافلیگ مارچ کی قیادت ایس ایس پی آپریشن عرفان طارق نے کی فلیگ مارچ میں فوج کی کوئیک رسپانس فورس ٬ رینجرز اور راولپنڈی پولیس کی ایلیٹ فورس ٬ محافظ فورس ٬ سول ڈیفنس ایمبولینس سمیت 35سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں نے حصہ لیا فلیگ مارچ کا آغاز پولیس لائن نمبر 1راولپنڈی سے ہوا جوکچہری چوک سے مال روڈ کی جانب روانہ ہو کر چوہڑ چوک سے واپس فلیش مین ہوٹل سے جانب مریڑ چوک ٬ لیاقت باغ ٬ فوارہ چوک ٬ بانسانوالہ چوک ٬ جامع مسجد روڈ ٬ کوہاٹی بازار سے مری روڈ ٬ چاندنی چوک ٬ فوتھ روڈ ٬ بی بلاک ٬چاولہ پٹرول پمپ ٬ چاندنی چوک سے واپس مری روڈ سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائن نمبر 1راولپنڈی میں اختتام پذیر ہوا فلیگ مارچ کا مقصد عوام کو یہ باور کروانا ہے کہ قانون نافذکرنے والے ادارے عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر دم متحرک ہیں نیز سماج دشمن عناصر کو یہ پیغام دینا ہے کہ تمام فورسزملک و قوم کے جان و مال کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔