نوشہرہ کلاں میں سلنڈر کی دوکان میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی٬چاردوکانیں لپیٹ میں آگئیں ٬ دو تاجر جھلس کر زخمی

دو گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پر پالیا گیا

پیر 10 اکتوبر 2016 19:50

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء)نوشہرہ کلاں کے نواحی آباخیل بازار کی سلنڈر کی دوکان میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی۔ہولناک آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے چاردوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔کنٹوئمنٹ بورڈ اور ٹی ایم اے کی فائربریگیڈنے دو گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پر پالیا۔ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرنوشہرہ کے زرائع کے مطابق آباخیل آتشزدگی میں دو تاجران آگ سے جھلس کر زخمی ہوئے ٬آبتدائی طبعی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

لوگوں نے اور تاجران نے آپنی مددآپ کے تحت جلی ہوئی دوکانات سے جلا ہوسامان باہرنکالا۔پولیس کے مطابق طارق سلنڈر کی دوکان میں بجلی کی شاٹ سرکٹ سے آگ لگی باقی پولیس تحقیقات کررہی ہے۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کلاں کے گنجاج آباد علاقے آباخیل بازار میں طارق خان سلنڈرکی دوکان میں اچانک آگ بھڑک آٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے چار دوکانوں کو آپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس اور ریسکیو زرائع کے مطابق آتشزدگی سے چار دوکانیں جل کے خاکستر ہوگی۔جس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔کینٹوئمنٹ بورڈ اور ٹی ایم اے کی فائربرئگیڈنے دو گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پر پالیا۔مقامی لوگوں کے مطابق آتشزدگی سے دو تاجران سمیت چارافراد جھلس کر زخمی ہوئی۔جس کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کیاگیا۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ کے زرائع کے مطابق چار افراد کو لایا گیا لیکن دو زخمی جس میں طارق ولد منور اور جواد ولد انورخان زیادہ جھلس گئے تھے جس کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیاہے۔پولیس چوکی ٹاون کے مطابق طارق خان ولد منورخان گیس سلنڈر٬ممریزخان ولد شاہ جہاں جوس فروٹ فروش اور زاہد ولد نورروز کی دوکانات مکمل طور پر جل کر خاکسترہوگیا ہے۔لوگوں نے اور تاجران نے آپنی مددآپ کے تحت جلی ہوئی دوکانات سے جلا ہوسامان باہرنکالا۔پولیس کے مطابق طارق سلنڈر کی دوکان میں بجلی کی شاٹ سرکٹ سے آگ لگی باقی پولیس تحقیقات کررہی ہے۔