ڈی آئی جی آپریشنز حیدراشرف کاداتا دربار غسل کی تقریب اور9محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے سلسلہ میں اسلام پورہ کادورہ

پیر 10 اکتوبر 2016 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرف نے داتا دربار غسل کی تقریب کے سلسلہ میں داتا دربار اور 9محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے سلسلہ میں اسلام پورہ پانڈو سٹریٹ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ پولیس نے داتا دربار کے غسل کی سالانہ تقریب اور 9محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے حوالہ سے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔

مجلس اورجلو س میں آنے والے تما م شرکاء کو 3سطحی سکیورٹی حصار میں میں جسمانی تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی ۔داتا دربار غسل کی مرکزی تقریب اورنو ٬دس محرم کے مرکزی جلوسوں کی مانیٹرنگ نصب کئے گئے سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جائے گی ۔قریبی عمارتوں پر سنائپرز فرائض سرانجام دیں گے ۔مجلس اورجلوس میں داخل اورباہر جانے کا ایک ہی راستہ رکھا جائے گا ۔کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو مجلس یا جلو س میں داخلے کی اجازت نہ ہوگی۔