راولپنڈی پولیس کا فوج اور رینجرز کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ

پیر 10 اکتوبر 2016 19:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) سٹی پولیس آفیسر اسرار احمد خان عباسی کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا 9اور 10محرم الحرام کے جلوسوں سے قبل پولیس ٬ فوج اور رینجرز کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ ‘ فلیگ مارچ کی قیادت ایس ایس پی آپریشن عرفان طارق نے کی ۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے فوج ٬ رینجرز کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا ۔

فلیگ مارچ کی قیادت ایس ایس پی آپریشن عرفان طارق نے کی ۔فلیگ مارچ میں فوج کی کوئیک رسپانس فورس ٬ رینجرز اور راولپنڈی پولیس کی ایلیٹ فورس ٬ محافظ فورس ٬ سول ڈیفنس ایمبولینسزسمیت 35سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

فلیگ مارچ کا آغاز پولیس لائن نمبر 1راولپنڈی سے ہوا جوکچہری چوک سے مال روڈ کی جانب روانہ ہو کر چوہڑ چوک سے واپس فلیش مین ہوٹل سے جانب مریڑ چوک ٬ لیاقت باغ ٬ فوارہ چوک ٬ بانسانوالہ چوک ٬ جامع مسجد روڈ ٬ کوہاٹی بازار سے مری روڈ ٬ چاندنی چوک ٬ فوتھ روڈ ٬ بی بلاک ٬چاولہ پٹرول پمپ ٬ چاندنی چوک سے واپس مری روڈ سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائن نمبر 1راولپنڈی میں اختتام پذیر ہوا ۔

فلیگ مارچ کا مقصد عوام کو یہ باور کروانا ہے کہ قانون نافذکرنے والے ادارے عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر دم متحرک ہیں نیز سماج دشمن عناصر کو یہ پیغام دینا ہے کہ تمام فورسزملک و قوم کے جان و مال کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :