نامعلوم شخص محکمہ لیبر اوزان و پیمائش کا انسپکٹر ظاہر کر کے پیسے بٹورتا ہے اس کا محکمہ سے کوئی تعلق نہیں٬ڈائریکٹر اوزان و پیماش بلوچستان کی وضاحت

پیر 10 اکتوبر 2016 19:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) ڈائریکٹر اوزان وپیمائش بلوچستان کوئٹہ کے ایک بیان کے مطابق کوئٹہ شہر کے دکانداروں اور کاروباری حضرات کو مطلع کیا گیا ہے کہ ایک نامعلوم شخص اپنے آپ کو محکمہ لیبر اوزان و پیمائش کا انسپکٹر ظاہر کر کے غیر قانونی طور پر دکانوں کی چیکنگ کرتا ہے اور ان سے جرمانہ اور فیس کی مد میں ناجائر طور پر پیسے بٹورتا ہے اس شخص کا کوئی تعلق نہیں ۔

(جاری ہے)

دکانداروں سے گزارش کی گئی ہے کہ اگر کوئی ایسا شخص چیکنگ کی غرض سے ان کے پاس آئے تو ان سے محکمہ کا جاری کردہ کارڈ طلب کریں یا پھر فون نمبر 9211617پر فوری طور پر محکمہ ہذا کو اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :