کل 10 محرم الحرام کا جلوس برآمد ہوگا٬ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ

جلوس کے روٹ کی طرف کسی بھی قسم کی ٹریفک جانے کی اجازت نہ ہوگی ٬بیان

پیر 10 اکتوبر 2016 19:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) سینئرسپرنٹنڈنٹ پولیس ٹریفک کوئٹہ کے بیان کے مطابق کوئٹہ شہر میں کل 12اکتوبر کو10 محرم الحرام کا جلوس برآمد ہوگا۔ جلوس کے روٹ کی طرف کسی بھی قسم کی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہ ہوگی اور روٹ کی طرف جانے والی تمام سڑکیں اورملحقہ گلیاں مکمل طور پر بند رکھی جائیں گی۔ اسلئے جلوس کی مناسبت سے امسال بھی ٹریفک پولیس نے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔

مسجد روڈ سے لیاقت بازار کی طرف٬مسجد قندھاری کراس سے میزان چوک کی طرف٬ پرنس مسجد ون وے سے جنکشن چوک کی طرف٬ پٹیل روڈ سے پرنس روڈ کی طرف٬ پٹیل گوردت سنگھ روڈ کراس سے پرنس گوردت سنگھ کراس کی طرف٬ گھوڑا ہسپتال میکانگی روڈ سے سفیر مسجد چوک کی طرف ٬کیمبرج کالج خدائیداد روڈ سے سفیر مسجد چوک کی طرف٬ گلستان روڈ سے زونکی رام روڈ کی طرف٬ کانسی صادق شہید کراس سے کانسی روڈ کی طرف ٬ قلندر مکان کانسی روڈ سے نچاری روڈ کی طرف ٬ اور کاغان ہوٹل سے لیاقت بازار کی طرف ہر قسم کی ٹریفک کا راستہ بند رہے گا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ٬ علمدار روڈ٬ لیاقت بازار٬ عبدالستار روڈ٬ آرٹ سکول روڈ٬ پیر ابولخیر روڈ٬ میر خلیل الرحمن روڈ,طوغی روڈ اور ان علاقوں کی طرف آنے والی تمام ملحقہ گلیوں میں بھی ہر طرح کی پارکنگ /ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا۔ اس دوران کواری روڈ٬ پٹیل روڈ٬مسجد روڈ٬ فاطمہ جناح روڈ٬جناح روڈ ٬زرغون روڈ ٬ گلستان روڈاور انسکمب روڈپر متبادل کے طور پر ٹریفک چلتی رہے گی۔ ان تمام علاقوں میںٹریفک پولیس نے عوام کی سہولت اور رہنمائی کے لئے ٹریفک کے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ عوام سے درخواست ہے کہ ٹریفک پولیس سے مکمل تعاون کریں۔ ٹریفک پولیس آپ کے تعاون کی طلبگار ہے۔

متعلقہ عنوان :