آئی ایم ایف پروگرام ختم ہونے کے باوجود پاکستان معاشی اصلاحات جاری رکھے گا٬ موڈیز

پیر 10 اکتوبر 2016 19:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے امید ظاہر کی ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام ختم ہونے کے باوجود پاکستان معاشی اصلاحات جاری رکھے گا ۔

(جاری ہے)

ایک خصوصی انٹرویو میں موڈیز کے تجزیہ کار نے بتایا کہ گزشتہ 3 سال کے دوران مالی نظم و ضبط کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات حکومت کے اقتصادی اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہونے کی عکاسی کر رہے ہیں البتہ آنے والے مہینے حکومت کے عزم کا تعین کرنے کے حوالے سے اہم ہیں موڈیز کے مطابق پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبہ کے ساتھ معیشت کو سدھارنے کی کوششوں کا سلسلہ سالانہ 5 فیصد معاشی ترقی کے لیے معاون رہیں گے ۔

پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے سے ٹرانسپورٹ ٬ توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں سرمایاکاری بھی بڑھے گی ۔ #

متعلقہ عنوان :