جماعت اسلامی سندھ کی گیس قیمت میں36 فیصد اضافہ کی مذمت

فیصلہ سراسر ظلم اور عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھیننے کے مترادف ہے٬محمد حسین محنتی

پیر 10 اکتوبر 2016 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے گیس قیمت میں36 فیصد اضافہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے سراسر ظلم اور عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھیننے کے مترادف ہے٬اوگرا کی جانب سے گیس صارفین سے مزید 341ارب بٹورنے کی تیاریاں عوامی حکومت کے دعووں اور وعدوں کی نفی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے سخت پریشان ہیں٬ مہنگائی کی حالیہ بمباری عوام کے مسائل میں مزید اضافہ کردے گا۔گیس چوری اور لائن لاسز اور کرپشن کے خاتمے کی بجائے خسارہ کا سارا بوجھ ٹیکس کی شکل میں عوام پر تھوپ دینا کہاں کا انصاف ہے۔حکومت اپنے وعدوں کے برعکس عوام کو رلیف دینے کی بجائے ان کے مسائل میں مزید اضافہ کررہی ہے۔ اسلئے مفاد عامہ کی خاطر گیس قیمت میں کیا گیا اضافہ کا فیصلہ واپس لیا جائے۔#