ضیاء الحق کی گود میں بیٹھ کر اقتدار کرنے والے سیاستدانوں سے جمہوریت کی خوشبو نہیں آسکتی ٬نواب خان وسان

چوہدری نثار علی اور عابد شیر علی میں کبھی ضیاء الحق کی روح آجاتی ہے٬ نوازشریف جمہوریت کے سب سے بڑے دشمن ہیں٬ ان سے جمہوریت کیلئے اچھی امیدیں نہیں رکھی جاسکتیں٬رکن قومی اسمبلی پیپلز پارٹی

پیر 10 اکتوبر 2016 19:10

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی حاجی نواب خان وسان نے کہا ہے کہ ضیاء الحق کی گود میں بیٹھ کر اقتدار کرنے سیاستدانوں سے جمہوریت کی خوشبو نہیں آسکتی وفاقی وزراء چوہدری نثار علی اور عابد شیر علی میں کبھی ضیاء الحق کی روح آجاتی ہے نوازشریف جمہوریت کے سب سے بڑے دشمن ہے ان سے جمہوریت کیلئے اچھی امیدیں نہیں رکھی جاسکتیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیرپور شہر کے مختلف مقامات پر کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا٬ انہوں نے کہا کہ عجب بات ہے کہ سیاسی فن کار پارٹی قیادت پر تنقید کررہے ہیں جن کی جمہوریت کے خاطر کوئی قربانی بھی نہیں ہے وہ بلاول بھٹو کو سیاست سکھارہے ہیں مگرا ن احمقوں کو یہ بات معلوم نہیں کہ بلاول بھٹو کے خون میں سیاست سمائی ہوئی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور نوازشریف کو آصف علی زرداری کا بخار چڑھ گیا ہے ان لوگوں ہروقت آصف علی زرداری نظرآتے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ وہ ہر وقت ہماری رہنمائی کرتے ہیں وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ ایک نوجوان اورمحنتی ہے سندھ بھر میں امن وامان کی صورتحال دیگر صوبوں کی نسبت بہتر ہے محرم الحرام میں سیکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے انشاء اللہ محرم الحرام خیر سے گزرجائیگا اس موقع پر طارق عزیز گاہو٬ چوہدری یعقوب کھوکھر٬ رئیس صالح کٹوہر٬ عزیز شاہ٬ فیصل سومرو٬ غلام رسول سومرو٬ صدام قمرانی٬ علی انجم عباسی ودیگر موجود تھے۔

#