اوستہ محمد ٬ محرم الحرام کے جلو س روٹ پر مختلف چوکوں پر سی سی ٹی کیمرے نصب کر دیئے گئے

پیر 10 اکتوبر 2016 19:10

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) اوستہ محمد میں محرم الحرام میں ناویں اور دسویں محرم الحرام کے جلو س روٹ پر اور ملکی حالات کے تناظر کے مطا بق حالا ت کو کنٹرول کرنے کے لئے اوستہ محمدشہر کے مختلف چوکوں پر سی سی ٹی کیمرے نصب کیئے گئے ہیں اور اس کے علا وہ شہر میں پولیس اور حساس اداروں کی شہر میں گشت بھی تیز ہو گئی ہے اس کے علا وہ پولیس نے چھ شکی افراد کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دئے ا سکے علا وہ کچھ شکی آدمیوں کی شناخت کے بعد چھوڑ دئے گئے۔

(جاری ہے)

شہر میں نویں محرم کی شام کو تما م ماتمی روٹ کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد جاوید انور شاہوانی ایس پی عبدالحئی بلوچ اور دیگر حساس اداروں کے افران بھی مسلسل دورے کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :