میٹرو بس سروس (آج) جزوی ٬(کل) مکمل طورپر بند رہے گی

پیر 10 اکتوبر 2016 19:10

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) میٹرو بس سروس آج 9محرم الحرام کو جزوی جبکہ کل عاشورہ محرم پر مکمل طورپر بند رہے گی ۔

(جاری ہے)

میٹرو بس اتھارٹی کی جانب سے جا ری کردہ شیڈول کے مطابق میٹروبس سروس آج 9محرم الحرام کو دوپہر 12بجے تک گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلے گی اور دوپہر 12بجے کے بعد میٹروبس سروس کو مکمل طورپر بند کردیا جائے گا٬اگلے روز عاشورہ محرم پر میٹرو بس سروس مکمل طورپر بند رہے گی ۔ 13اکتوبر بروزجمعرات سے معمول کے مطابق چلائی جائے گی ۔ میٹروبس اتھارٹی کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پو لیس کی جانب سے بھیجی گئی سکیورٹی وجوہات کی تجاویز کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :