مقبوضہ کشمیر میں تاجروں کا مشترکہ حریت قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

احتجاجی پروگرام پر پوری طرح عملدرآمد کریں گے ٬ْ تاجروں کی گفتگو

پیر 10 اکتوبر 2016 19:10

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں تاجروں نے مشترکہ حریت قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ احتجاجی پروگرام پر پوری طرح عملدرآمد کریں گے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیر اکنامک الائنس کے صدر محمد یاسین خان نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ احتجاجی مظاہروںکا وادی چناب اور لداخ تک پھیلنا 2016ء کی احتجاجی تحریک کی بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالی نقصان کی تلافی ہوسکتی ہے لیکن بھارتی فورسز کی کاروائیوں میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان کی کوئی تلافی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر اس سماج کا حصہ ہیں اور وہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں لوگوں کے قتل٬ انہیں معذوربنانے اور بینائی چھیننے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

ٹریڈرز فیڈریشن پارمپورہ فروٹ منڈی کے چیئرمین ہلال احمد متو نے اس موقع پر کہا کہ تاجروں کو مشترکہ حریت قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات ہمارے لیے بے معنی ہے کہ ہمیں کتنا مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے کیونکہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں معصوم شہریوں کے قتل سے ہمارا دل پھٹا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تحریک آزادی کو اس کے منطقی انجام تک لیجانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوںنے بھارتی حکومت پر زوردیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے مزید تاخیر کئے بغیرتمام فریقین سے مذاکرات شروع کرے۔

متعلقہ عنوان :