سی پیک منصوبہ ہزارہ کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا٬ مرتضیٰ جاوید عباسی

مغربی روٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے طرف سے کرائی جانے والی یقین دہانی پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے گا ٬ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

پیر 10 اکتوبر 2016 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبہ ملک کی خوشحالی و ترقی کا منصوبہ ہے اس کے خلاف سازشیں کرنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی روٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے طرف سے کرائی جانے والی یقین دہانی پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے گا اور اس مقصد کے حصول کے لیے جی او پی ایس ڈی پی میں خطیر فند مختص کیے گے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میںعوام میں پھلائی جانے والی غلط فہمیوں اور افواہوں کا سلسلہ بند ہوجانا چاہے۔ انہوں ان خیالات کا اظہار خیبر پختونخواں کی صوبائی اسمبلی میں سی پیک کے حوالے سے پیش ہونے والی قرداد پر اپنا ردعمل دیتے ہوے کہا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ سی پیک جھاری کس سے لیے کر داسوتک ہزارہ سے گزرے گا اور حویلیاں میں ملک کا سب سے بڑا ڈرائی پورٹ بھی قائم کیا جائے گاجس سے ہزارہ ڈویژن میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

۔ انہوں نے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت سے سوال کیا کہ کیا ہزارہ صوبہ کے پی کے کا حصہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نہ تو خود ہزارہ ڈیژن کی ترقی پر توجہ دے رہی اور نہ ہی کسی دوسررے ذریعے سے علاقے کی ترقی کے لیے ملنے والے فنڈز کو ہزارہ ڈویژن میں خرچ کرنے دے رہی ہے ۔ انہوں کہا کہ سی پیک منصوبہ ہزارہ کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو ہزارہ ڈویژن کی ترقی ہضم نہیں ہور ہی ۔اسلیے وہ سی پیک منصوبے کے بارے میں عوام میںغلط فہمیاںپھیلارہی ہے ۔ انہوں نے صوبائی حکومت کو منتبہ کیا کے اگر سی پیک منصوبے کی مخالفت کی روش کو ترک نہ کیا گیا تو اُسے ہزارہ ڈویژن میں شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑیگا۔