اتحاد و یگانگت سے امن دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ہو گا‘شہباز شریف
یوم عاشور کے موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے صوبے بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں قانون نافذ کرنے والے پوری طرح چوکس رہ کراپنے فرائض سرانجام دیں٬ضابطہ اخلاق کی پابندی پر سختی سے عملدرآمدیقینی بنایا جائے رواداری اور تحمل کے جذبات کو فروغ دینے کیلئے علمائے کرام اور مشائخ عظام کو اپنا بھرپور کردار ادا کرناہے٬دین اسلام صبر و تحمل٬ برداشت اور بردباری کا درس دیتا ہے٬منبر رسولؐ سے اخوت و بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنا ہوگا٬امن کمیٹیو ںکے اراکین اور منتخب نمائندے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں‘وزیر اعلی پنجاب
پیر 10 اکتوبر 2016 19:10
(جاری ہے)
وزیراعلی نے ہدایت کی کہ امن کمیٹیوںکے اراکین اور منتخب نمائندے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریںاور بھائی چارے٬ تحمل و برداشت کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ یوم عاشور کے موقع پرقیام امن ا ور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے ۔صوبے بھر کے انتظامی اورپولیس افسران یوم عاشور پرامن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دیں۔انہوںنے کہا کہ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ امن عامہ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اور پرامن فضا کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کی موثر مانیٹرنگ تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ یوم عاشور کے موقع پرگشت کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے٬انتظامی و پولیس ا فسران خود فیلڈمیں موجود رہیں۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کمشنرز٬ آر پی اوز٬ ڈی سی اوز اورڈی پی اوزاپنے اپنے علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کی ذاتی طورپر نگرانی کریں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کسی بھی غفلت کے متحمل نہیں ہوسکتے٬ قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور پوری طرح مستعد رہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم عاشور کے موقع پر مذہبی ہم آہنگی اوربھائی چارے کی فضاء برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔دین اسلام صبر و تحمل٬ برداشت اور بردباری کا درس دیتا ہے۔ رواداری اور تحمل کے جذبات کو فروغ دینے کیلئے علمائے کرام اور مشائخ عظام کو اپنا بھرپور کردار ادا کرناہے ۔ منبر رسولؐ سے اخوت و بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنا ہوگا-انہوںنے کہاکہ ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہے اوراتحادو یگانگت کے ذریعے امن دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بناناہوگااور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرکے دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بننا ہوگا۔قومی یکجہتی اور اتحاد کی قوت کے ذریعے فرقہ واریت اور دہشت گردی کے ناسور کا مکمل قلع قمع کریں گی-متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.