میونسپل سروسز فرا ہم کر نا بلدیا تی نما ئندوں کا کا م ہے ٬ْمشتاق غنی

پیر 10 اکتوبر 2016 18:50

پشاور۔10اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء)وزیر اعلی خیبر پختو نخوا کے مشیر برا ئے اطلا عا ت و اعلی تعلیم مشتا ق احمد غنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکو مت نے خیبر پختو نخوامیں ایک مضبو ط اور فعال بلدیا تی نظا م عوام کی فلا ح اور ترقی کے لئے بنا یا ہے ٬ْمیونسپل سروسز فرا ہم کر نا بلدیا تی نما ئندوں کا کا م ہے جب کہ ممبرا ن قو می اور صو با ئی اسمبلی کا کا م اب صرف قا نو ن سازی کرنا ہے۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے پیر کے روز مری روڈ دو رویہ منصو بے کے معا ئنہ اور نا ظمین اربن اتحاد کے اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔وزیر اعلی کے مشیر مشتا ق احمد غنی نے کہا کہ میو نسپل سروسز اور تر قیا تی کا م کر نا اب بلدیا تی نما ئندوں کا کا م ہے ممبرا ن قو می اور صوبا ئی اسمبلی کا کا م قا نو ن سازی اور بڑے بڑے پرا جیکٹس کی ما نیٹرنگ کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ ہم سب عوا م کے منتخب کردہ عوا می نما ئندے ہیں عوا م نے ہمیں اپنے مسا ئل اور مشکلا ت کو دور کر نے کے لئے منتخب کیا ہے اس لئے ہم سب کو ملکر عوا م کی فلا ح٬ ترقی اور مشکلا ت ختم کر نے کے لئے دن را ت کا م کر نا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ جو افسر بھی کا م نہیں کر ے گا اس کو ضلع بدر کیا جا ئے گا ٬وہ اس ضلع میں نہیں رہ سکتا تما م افسرا ن عوا م کے خا دم ہیں٬ انہیںعوا م کی خد مت کے لئے بھر تی کیا گیا ہے ۔انہوں نے اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر لو کل گو ر نمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ اربن کی تینو ں یو نیں کو نسلو ں کے پی سی ون مکمل کر کے رپو رٹ پیش کریں ان کے جو بھی مسا ئل ہیں ان کو فوری حل کر کے ان کی سکیمو ں کو فا ئنل کر کے ٹینڈر لگا ئے جا ئیں تا کہ ان پر کا م شروع ہو سکے ۔