لاہور دہلی بس سروس کے مسافروں اور سیاحوں کو جدید سہولیات دی جائیں

منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی چوہدری عبدالغفور خان کی ہدایت

پیر 10 اکتوبر 2016 18:50

ْ اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) چوہدری عبدالغفور خا ن نے لاہور دہلی بس سروس کے آفیسرز اور سٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ لاہور دہلی بس سروس میں سفر کرنے والے مسافروں اور سیاحوں کو جدید سہولیات دی جائیں٬ اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

یہ بات انہوں نے لاہور میں واقع لاہور دہلی بس سروس ٹرمینل کے دورہ کے دوران پی ٹی ڈی سی حکام کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں کہی اور مختلف امور کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے اور ان کی ہدایت ہے کہ پی ٹی ڈی سی سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے میں اہم اقدامات کرنا جاری رکھے۔

(جاری ہے)

ایم ڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اور میری خواہش ہے کہ سیاح پورے پاکستان میں قائم پی ٹی ڈی سی موٹلز کے سیاحتی مقامات کی سیر کریں اور خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری کے باعث سیاحوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جس کے مستقبل میں ملکی معیشت پر مثبت اثرات دیکھنے میں آئیںگے۔ حکومت پی ٹی ڈی سی کو ملک کا مؤثر قومی سیاحتی ادارہ بنانے میں کوشاں ہے۔ مینیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی نے پی ٹی ڈی سی موٹل واہگہ بارڈر کا بھی دورہ کیا۔ دورے کے دوران ایم ڈی پی ٹی ڈی سی کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور ان کے حل کیلئے موثر اقدامات کئے جانے کے احکامات جاری کئے۔

مینیجنگ ڈائریکٹر چوہدری عبدالغفور خان نے رینجرز حکام سے بھی ملاقات کی ۔اور ملا قات کے دوران رینجرز حکام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کی پاکستان آمد کے دوران واہگہ چیک پوسٹ پر داخلے کے دوران مزید آسانی پیدا کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :