دہشت گردی کے خلاف جنگ میںتمام فریقوں کا مکمل اتفاق ہے‘ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے پاک فوج کی فخریہ روایات کی پاسداری کی ہی

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دورہ کے دوران خطاب

پیر 10 اکتوبر 2016 18:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میںتمام فریقوں کا مکمل اتفاق ہے‘ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے پاک فوج کی فخریہ روایات کی پاسداری کی ہے۔ وہ پیر کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دورہ کے دوران خطاب کر رہے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے پی ایم اے دورہ کا محور کیڈٹس کی استعداد کار کو بڑھانے کے منصوبوں کا جائزہ لینا تھا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے زیر تربیت کیڈنس کو دی جانے والی تربیتی اور انتظامی سہولیات کو سراہا۔ انہوں نے دورے کے دوران پی ایم اے میںفورتھ پاکستان بٹالین کا بھی افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

جنرل راحیل شریف نے تمام چینجلر کو موثر انداز میں نمٹنے کیلئے اعلی پیشہ وارانہ تربیت ضروری دیا۔ انہوں نے کہاکہ پیشہ وارانہ اقدار کی اضافی صلاحیتوں ‘فخر و جذبے کے ساتھ تمام چیلجز پر موثر انداز میں قابو پا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران نے ہمیشہ پاک فوج کی فخریہ روایات کی پاسداری کی ہے۔ قبل ازیں بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف پی ایم اے کاکول پہنچے تو انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ اویلویشن لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باوجوہ‘ کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے ) میجر جنرل ندیم رضا نے ان کا خیر مقدم کیا ۔