وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین بین الاقوامی نمائش میں شرکت کیلئے یوکرائن پہنچ گئی

پیر 10 اکتوبر 2016 18:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین بین الاقوامی نمائش میں شرکت کیلئے سرکاری دورہ پر یوکرائن پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق یوکرائن میں ہتھیار اور سلامتی 2016ء کے عنوان سے بین الاقوامی نمائش اور سمینار کا آغاز پیر کو ہو گیا ہے جو 14 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا لیفٹیننٹ جنرل سید واجد حسین بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ ہیں۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار کو یوکرائن کے ہم منصب نے اس نمائش کیلئے مدعو کیا تھا۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اپنے دورہ یوکرائن کے سینئر فوجی اور سول حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :