نویں اور دسویں محرم کے موقع پر نکا لے جا نے والے جلوسوں کی ما نیٹرنگ کر نے کیلئے ڈی سی او آفس کے نا در ہال میں کنٹرول روم قائم

پیر 10 اکتوبر 2016 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور نے نویں اور دسویں محرم کے موقع پر نکا لے جا نے والے جلوسوں کی مناسب ما نیٹرنگ کر نے کے لیے ڈی سی او آفس کے نا در ہال میں کنٹرول روم قائم کر دیا ہے۔جس میں ضلعی انتظامیہ٬پو لیس اہلکاروں کے علا وہ دس سے زائد فیڈرل اور صوبائی محکموں کے ملا زمین اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے اور دسویں محرم کو بر آمد ہو نے والے جلوسوں کی مانیٹرنگ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے نا در ہال ڈی سی او آفس لاہور میں قائم کر دہ کنٹرول روم کا دورہ کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ٬ پو لیس اور لیسکو کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔کیپٹن(ر)محمد عثمان نے میڈیا نما ئندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے والڈ سٹی٬ٹھوکر٬اسلام پورہ٬ما ڈل اور شادمان میں کل310کیمرے لگائے ہیں جبکہ اس کے علا وہ سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت لگائے گئے 4سو زائد کیمرے جلوسوں کے روٹس پر لگے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیسکو نے جلوس والے علاقوں کو لوڈ شیڈنگ فری قرار دے دیا ہے جبکہ جلوس کی سکیورٹی کے لیے پو لیس٬سکا ئوٹس٬قانون نافذ کر نے والے اداروں کے ملازمین کے علا وہ 5سو سے زائد سول ڈیفنس کے رضاکار بھی ڈیوٹی دیں گے جبکہ شہر میں جا ری مجالس کی سکیورٹی میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ سول ڈیفنس کے رضا کار بھی ڈیوٹی دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ روٹس کی مناسب کلیئرنس کے لیے بم ڈسپوزل سکواڈ جلوس کے آگے چلے گا۔قبل ازیں ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا اور کیمروں کے ذریعے جلو س کے روٹس کا معائنہ کیا اور اہلکاروں سے بریفنگ بھی لی اور مختلف محکموں کی جا نب سے جمع کروائے گئے پلان کا بھی جا ئزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :