Live Updates

حکمران ملک کو گروی رکھ کر قرضوں میںاضافے کررہے ہیں‘صمصام علی بخاری

موجود ہ نااہل حکمرانوں سے نجات کے لئے عوام چیئرمین عمران خان کی کال پر30 اکتوبرکو اسلام آباد پہنچیں

پیر 10 اکتوبر 2016 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹر ی اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 36 فیصد اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے٬ گیس کی قیمتوں میںاضافے سے پاکستانی عوام پر 341 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا جس سے مہنگائی کاطوفان آئے گا اور غریب عوام کی مشکلات میںمزیداضافہ ہو جائے گا٬ تحریک انصاف گیس کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کرتی ہے حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل میںکمی کی بجائے اضافے کا باعث بنی ہے اور غریبوںسے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین رہے ہیں٬ لوڈشیڈنگ میں بے پنا ہ اضافے سے صنعتوں کا پہیہ جام ہو کر رہ گیا ہے ٬ مزدور وں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور ان کی روزمرہ زندگی کے معمولات بُری طرح متاترہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ کی تجربہ کار ٹیم نے ملکی اداروں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ملک کو گروی رکھ کر عوام پر قرضوں کے پہاڑمسلط کئے جارہے ہیںاور ہر پاکستانی پر تقریباً ایک لاکھ پچیس ہزار تک قرضہ چڑھ چکا ہے اور حکمران مزید قرضے حاصل کرکے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کررہے ہیں۔ سیدصمصام علی بخاری نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کے مستقبل کی خاطر چیئرمین عمران خان ساتھ دیں اور 30 اکتوبر کو باہر نکلیں اور اسلام آبادپہنچیں ۔پانامہ لیکس کے چوروں کوآخری دھکا دیں تاکہ ملک کرپٹ اورچوروں کے چنگل سے نکل سکے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :