لاہور٬شہر بھر میں نویں اور دسویں محرم الحرام کوڈبل سواری پر پابندی

پیر 10 اکتوبر 2016 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے شہر بھر میں نویں اور دسویں محرم الحرام کو مو ٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ڈی سی او لاہور نے با قاعدہ نو ٹیفکیشن جا ری کر دیا ہے۔ڈی سی او لاہور نے قا نو ن نافذ کر نے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس پر سختی سے عملدرآمد کروائیں اور خلاف ورزی کر نیوالوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔

متعلقہ عنوان :