پاکستان ریلوے نے موسمِ سرما 2016کا ٹائم ٹیبل جاری کردیا

پیر 10 اکتوبر 2016 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) پاکستان ریلویز نے موسمِ سرما 2016کا ٹائم ٹیبل جاری کردیاہے۔ 15اکتوبر سے نافذالعمل ہونے والے ٹائم ٹیبل کے مطابق 11ٹرینوں کی روانگی کے اوقات میں تبدیلی ٬ 4ٹرینوںکے مختلف اسٹیشنوںپر سٹاپ کے دورانیہ میں اضافہ اور ایک ٹرین کے سٹاپ کو مستقل کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف ٹرینوں کو سٹاپ دئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اکبر٬ جعفر ٬ بدر ٬ غوری ٬ سرگودھا٬ چناب اور ساندل ایکسپریس سمیت وارث شاہ فاسٹ٬ راولپنڈی پسنجر اورپسنجر ٹرینوں کے روانگی کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔اسکے علاوہ تیز گام٬ خوشخال خاں خٹک ٬ فرید ایکسپریس اور ہزارہ ایکسپریس کے بالترتیب ملتان٬ کندیاں٬ سمہ سٹہ اور سرگودھا کے سٹاپ کے دورانیے میں بھی اضافہ کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں اکبر ایکسپریس کو جہانیاںاور موسی- پاک کو میاں چنوں پر سٹاپ دیدئیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں پاک بزنس ایکسپریس کے ساہیوال سٹاپ کو مستقل کرنے کے ساتھ ساتھ ملتان ڈویژن کی حدود میں واقع شاہ نال اور کچا کھوہ ریلوے اسٹیشنوںکو سگنلنگ کے کام کی وجہ سے بند کیا گیاہے۔مذکورہ ٹائم ٹیبل پاکستان ریلویز کی ویب سائیٹ www.pakrail.gov.pk(www.pakrail.com)پر بھی میسر ہے۔ اور تفصیلات کے لئے ریزرویشن دفاتر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :