دبئی سے ڈھاکہ جانیوالی پروازکی کراچی ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ

پروازکی ہنگامی لینڈنگ مسافرخاتون کو اپینڈکس کے درد کے باعث کی گئی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 10 اکتوبر 2016 18:34

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10اکتوبر2016ء) :دبئی سے ڈھاکہ جانیوالی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی ہے،پروازکی ہنگامی لینڈنگ میڈیکل ایمرجنسی کے تحت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دبئی سے ڈھاکہ جانیوالی پرواز میں ایک خاتون کواپینڈکس کا درد ہوا،جس کی شدت کے باعث پروازکی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروانا پڑی۔تاہم ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کو طبی امداددینے کے بعد پروازکو روانہ کردیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :