نوابزادہ میر سکندر جان زہری کی قربانی اور شہادت کی بدولت پاکستان اور بلوچستان میں امن وامان ضرور قائم ہوگا ٬کوارڈینٹر مرزا شمشاد

پیر 10 اکتوبر 2016 18:30

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے کوارڈینٹر مرزا شمشاد نے شہید جمہوریت نوابزادہ میر سکندر جان زہری کی 23سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ نوابزادہ میر سکندر جان زہری نے پاکستان اور بلوچستان میں امن وامان کے قیام اور جمہوریت کے فروغ کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے نوجوان نسل کو یہ پیغام دیا کہ وہ وطن عزیزکے استحکام و سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کریںکیونکہ وطن سے محبت اپنے ماں باپ سے محبت کی طرح ہے ۔

یہ بات انہوںنے اتوار کو پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ مرزا شمشاد نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اپنے صاحبزادے او رخاندان کے دیگر افراد کی شہادت کے باوجود صبر و تحمل اور برداشت سے کام لیتے ہوئے جمہوریت انتخابات اور ووٹ کی طاقت سے ملک دشمن عناصر کو شکست دیکر یہ بات ثابت کردی کہ پاکستان کے استحکام خوشحالی بقاء وسلامتی کیلئے وہ اپنے آباو اجداد کی تقلید کرتے ہوئے مشکل دور میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے قبائلی تنازعات کے خاتمے تعلیم صحت اور امن کے فروغ کے لئے نوابزادہ میر سکندر جان زہری کی شاندار خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی قربانی اور شہادت کی بدولت بلوچستان میں امن وامان کا سورج ضرور طلو ع ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :