اسلامی میزان بینک لمیٹڈ کے چین سے تعاون اور تجارت بڑھانے کیلئے پاک چائنا انوسٹمنٹ کمپنی کے ساتھ اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط

پیر 10 اکتوبر 2016 18:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک لمیٹڈ نے چین سے تعاون اور تجارت بڑھانے کی غرض سے پاک چائنا انوسٹمنٹ کمپنی کے ساتھ ایک اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ معاہدے پر میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف الاسلام اور پاک چائنا انوسٹمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر لی پنگ نے دستخط کئے۔

معاہدے کے تحت میزان بینک اور پاک چائنا انوسٹمنٹ کمپنی دونوں ممالک کے کاروباری اداروں خاص طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری میں کام کرنے والی کمپنیوںکو سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں کریں گے۔ میزان بینک اور پاک چائنا انوسٹمنٹ کمپنی مختلف شعبوں میں تعاون کریں گے۔ پاک چائنا انوسٹمنٹ کمپنی میزان بینک کی ملک بھر میں 550سے زائد کمرشل برانچز ٬ کارپوریٹ اینڈ انوسٹمنٹ بینکنگ ٬ تجارت٬ کمرشل٬ ایس ایم ای فنانسنگ اور ٹریژی آپریشنز کا فائدہ اٹھائے گی۔

(جاری ہے)

پاک چائنا انوسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ اپنی پیرنٹ کمپنی چائنا ڈیولپمنٹ بینک کی وجہ سے ایک مضبوط مقام رکھتی ہے اور مضبوط ساکھ کے ساتھ دو طرفہ تعاون بڑھانے ٬باہمی کاروباری راہیں دریافت کرنے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری سے فائدہ اٹھانے کیلئے میزان بینک کو چین کے سرمایہ کاروں اور کارپوریشنزسے متعار ف کرائے گی۔میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف الاسلام اور پاک چائنا انوسٹمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر لی پنگ نے اسٹریٹجک معاہدے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اس معاہدے سے نہ صرف میزان بینک اور پاک چائنا انوسٹمنٹ کمپنی اٹھائیں گے بلکہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور تجارتی تعاون بڑھانے اور انفرادی٬ ایس ایم ای٬ کمرشل٬ کارپوریٹ اورچائنا ایڈوائزری اینڈ انوسٹمنٹ خدمات کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔

#

متعلقہ عنوان :