یونائیٹڈ بزنس گروپ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس نہیں لیا ٬محمد یحییٰ پولانی

یوبی جی سے مستعفی ہونے کا میرا فیصلہ اصولی بنیادوں پر تھا ٬سینئر رہنماؤں سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا

پیر 10 اکتوبر 2016 18:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) بزنس کمیونٹی کے معروف رہنما محمد یحییٰ پولانی نے یونائیٹڈ بزنس گروپ کی جانب سے 29ستمبر کو مختلف اخبارات میں شائع ہونے والے اس بیان کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہوںنے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ سے دیئے جانے والا اپنا استعفیٰ واپس لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جاری اپنے ایک بیان میں محمد یحییٰ پولانی نے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ کی جانب سے اخباری بیان میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ میں نے 10ستمبر 2016کو یو بی جی سے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا تھا اور یہ استعفیٰ غلط فہمیوں کی بنیاد پر دیا گیا تھا جنہیں اب دور کردیا گیا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ کی جانب سے جاری کردہ مذکورہ بیان جھوٹا اور بے بنیاد ہے ۔میں نے یونائیٹڈ بزنس گروپ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس نہیں لیا ہے ۔یوبی جی سے مستعفی ہونے کا میرا فیصلہ اصولی بنیادوں پر تھا کیونکہ یونائیٹڈ بزنس گروپ کی لیڈر شپ نے مجھ سمیت بزنس کمیونٹی کے سینئر رہنماؤں سے کیے گئے وعدوں کو نہ ہی پورا کیا اور ہماری جانب سے دی جانے والی تجاویز کو مسلسل نظر انداز کیا جاتا رہا ۔

متعلقہ عنوان :