عزیز آباد اسلحہ٬ مشین گنیں فارنزک ڈویژن بھیج دی گئیں

تصدیق کیلئے اسلحے کے سیریل نمبرزکواسلحہ بنانیوالی فیکٹری بھیجا گیا ٬دوسرے مرحلے میں ایل ایم جیز اور بھاری ہتھیار بھجوائے جائینگی

پیر 10 اکتوبر 2016 18:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) عزیز آباد سے ملنے والے اسلحہ میں شامل مشین گنیں معائنے کیلیے سندھ پولیس کے فارنزک ڈویژن بھیج دی گئیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ کب اور کہاں بنا اس کی تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔ تصدیق کیلیے اسلحے کے سیریل نمبرزکواسلحہ بنانے والی فیکٹری بھیجا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری اسلحے کی تصدیق کیلئے مختلف محکموں کو خطوط لکھے ہیں ۔معلوم ہو سکیگا کہ یہ اسلحہ کسی محکمے کو بیچا گیایانہیں۔حکام کے مطابق دوسرے مرحلے میں ایل ایم جیز اور بھاری ہتھیار بھجوائے جائیں گے۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ایک خالی مکان سے بڑے تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :