سکھر٬ گسٹا کے الیکشن کے دوران نتائج پرایک دوسرے پرلاتوں گھونسوں اور مکوں کی بارش کر دی گئی

پیر 10 اکتوبر 2016 18:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) پنوعاقل میں بچوں کو تعلیم دے کر انسان بنانے والے خود لڑ پڑے ٬ گسٹا کے الیکشن کے دوران نتائج پرایک دوسرے پرلاتوں گھونسوں اور مکوں کی بارش کر دی ٬ چار اساتذہ زخمی تفصیلات کے مطابق سکھر کی تحصیل پنوعاقل میں اس وقت اساتذہ میں جھگڑا ہو گیا جب وہاں پر ہو نے گورنمنٹ اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن گسٹاکے ہونے والے انتخابات کے نتائج آئے تو اس میں ٹوٹل ووٹرز سے زائد ووٹ نکلنے پر ان میں جھگڑاہو گیا اور دونوں گروپوں کے حامی اساتذہ نے ایک دوسرے پرلا توں گھونسوں اور مکوں کی بارش کردی جس کے نتیجے میں چار اساتذہ زخمی ہو گئے اور واقعہ کی اطلاع پر پولیس نیپہنچ کر ایک استاد کو گرفتارکرلیا ۔

متعلقہ عنوان :