چونیاں٬ محرم الحرام میں سیکو رٹی کے فول پروف انتظاما ت کو حتمی شکل دیدی گئی

جلوس کے روٹ پر کیمرے نصب کر دیئے گئے ٬ جلو س کے را ستے میں تمام دوکانیں اور دفا تر بند رہیں گے ٬ کمشنر پتوکی

پیر 10 اکتوبر 2016 18:10

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) محرم الحرام میں سیکو رٹی کے فول پروف انتظاما ت کو حتمیٰ شکل دے دی گئی ہے جلوس کے روٹ پر کیمرے بھی نصب کر دیئے گئے ہیں ان خیالا ت کا اظہا ر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پتو کی شاہ رخ نیا زی نے مرکز ی جلوس کے رو ٹ کا دورہ کرنے کے بعد صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انھوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کو تا ہی یا غفلت ہر گز ہر گز برداشت نہیں کی جا ئے گا اسسٹنٹ کمشنر پتو کی نے بتایا کہ مرکزی جلو س کے را ستے میں تمام دوکانیں اور دفا تر بند رہیں گے ڈی ایس پی سرکل پتو کی علی اختر انصا ری ٬تھانہ سٹی پتو کی کے ایس ایچ او عمران سعید بھی موجو د تھے ۔

متعلقہ عنوان :