کراچی ٬9اور 10محرم الحرام کے دوران موبائل فون سروس بند رہے گی

حیدر آباد ٬سکھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ٬وفاق نے تاحال اس سے متعلق جواب نہیں دیا ٬سیکرٹری داخلہ سندھ

پیر 10 اکتوبر 2016 18:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) کراچی میں 9اور 10محرم الحرام کے دوران موبائل فون سروس بند رہے گی ۔سیکرٹری محکمہ داخلہ سندھ ریاض سومرو کے مطابق موبائل فون سروس صبح 8بجے سے رات 10بجے تک بند رہے گی ۔

(جاری ہے)

حکومت سندھ نے حیدر آباد اور سکھر میں بھی موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وفاق نے تاحال حیدر آباد اور سکھر سے متعلق جواب نہیں دیا ہے ۔سیکرٹری داخلہ سندھ نے کہا کہ 9اور 10محرم الحرام کو انٹرنیٹ سروس بھی بند رہے گی جبکہ صوبہ بھر میں فوج اسٹینڈ بائی پر رہے گی ۔انہوںنے کہا کہ صوبہ بھر میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :