وزیراعظم آزادکشمیرسے ممبر پنجاب اسمبلی مسلم لیگ ن چوہدری محمد حسان ریاض کی ملاقات ٬انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی

پیر 10 اکتوبر 2016 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے ممبر پنجاب اسمبلی مسلم لیگ ن چوہدری محمد حسان ریاض کی ملاقات ۔آزادکشمیر کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت آزادکشمیر نوجوانوں کی سیاسی عمل میں معنی خیز شمولیت پر یقین رکھتی ہے ۔آمدہ بلدیاتی انتخابات میں نوجوانوں کو بھرپور نمائندگی دیں گے ۔چوہدری محمد حسان ریاض نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویژن کو آزادکشمیر میں عملی جامہ پہنانے پر وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان کی تعریف کی ۔یاد رہے کہ چوہدری محمد حسان ریاض پاکستان میں سب سے کم عمر پارلیمنیٹرین ہیں ۔