گورنر خیبرپختونخوا ٬وزیراعلیٰ سندھ اور وزیراعظم آزادکشمیر کی اسحاق ڈار کو جنوبی ایشیاء کے بہترین وزیرخزانہ کا ایواڈ حاصل کرنے پر مبارکباد

پیر 10 اکتوبر 2016 18:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا ٬وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو جنوبی ایشیاء کا 2016کیلئے بہترین وزیرخزانہ کا ایواڈ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے میگزین ایمرجنگ مارکیٹس کی جانب سے جنوبی ایشیاء کا 2016کیلئے بہترین وزیرخزانہ کا ایوارڈ کیلئے منتخب کیا تھا۔وفاقی وزیرزانہ کی جانب سے یہ ایوارڈ امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے سالانہ اجلاس میں وصول کیا تھا۔(خ م+وخ)