محرم الحرام میں جلوسوں کی سکیورٹی اور ہم آہنگی کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں‘ حمیدہ وحید الدین

پیر 10 اکتوبر 2016 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں جلوسوں کی سکیورٹی اور ہم آہنگی کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ صدر بازار ٬ گڑھا روڈ ٬ وارڈ نمبر 4٬ ڈیرہ جلال شاہ شفقت آباد اور شفقت آباد مین سٹریٹ منڈی بہا$الدین میں امام بارگاہوں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کر رہی تھیں ۔

انہوں نے کہا کہ اعزا داروں کے جلوسوں کی سیکیور یٹی اور مذہبی ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کے لئے صوبے کی ضلعی انتظامیہ کو گائیڈ لائنزجاری کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات کے تحت انتظامات کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام جلوسوں اور مجالس کے لئے فول پروف سیکیوریٹی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :