وزیراعظم نواز شریف کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پانامہ لیکس کا معاملہ التواء کا شکار ہورہا ہے‘ پانامہ لیکس معاملے پر عوام کا چھ ماہ سے مذاق اڑایا جارہا ہے‘ قوم نظام کی کمزوریوں کی وجہ سے تنگ آچکی ہے‘ الیکشن کمیشن سے اپیل ہے کہ کیس کو جلد نمٹایا جائی

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کی میڈیا سے گفتگو

پیر 10 اکتوبر 2016 17:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پانامہ لیکس کا معاملہ التواء کا شکار ہورہا ہے‘ پانامہ لیکس معاملے پر عوام کا چھ ماہ سے مذاق اڑایا جارہا ہے‘ قوم نظام کی کمزوریوں کی وجہ سے تنگ آچکی ہے‘ الیکشن کمیشن سے اپیل ہے کہ کیس کو جلد نمٹایا جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی ہٹ دھرمی سے پانامہ لیکس کا معاملہ التواء کا شکار ہے اور پانامہ لیکس معاملے پر چھ ماہ سے عوام کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وکیل نے پندرہ روز کے لئے عدم دستیابی ظاہر کی۔ قوم نظام کی کمزوریوں سے تنگ آچکی ہے۔ ایک شخص کی وجہ سے کیس تاخیر کا شکار ہے یہاں پر انصاف بیس بیس سال تک نہیں ملتا ۔

وزیراعظم نے دو ماہ پہلے کے نوٹس کا جواب اب جمع کرایا ہے اور حکومت پانامہ لیکس کی تحقیقات نہیں چاہتی نہ ہی وزیراعظم پانامہ لیکس کے معاملے سے متعلق جواب دینا چاہتے ہیں۔ نعیم الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے اپیل ہے کہ کیس کو جلد سے جلد نمٹایا جائے۔ وزیراعظم کا جواب دو سو صفحات سے زائد پر مشتمل ہے۔ (ن غ)