بغیر ویزہ پاکستان آنے وا لے سعودی شہری کوڈی پورٹ کردیا گیا

فارس حسن محمد نجی ایئر لائنز کی پرواز کے ذریعے پاکستان آیا ٬ بغیر ویزہ مسافر کو لانے پر ایئر لائنز کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ

پیر 10 اکتوبر 2016 17:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) بغیر ویزہ پاکستان آنے والے سعودی شہری کو بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ٬ نجی ایئرلائن کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ ایف آئی اے امیگریشن حکام نے سعودی شہری فارس حسن محمد کو بغیر ویزہ اسلام آباد پہنچنے پر روک لیا۔ سعودی شہری نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے بینظیر انٹرنیشل ایئرپورٹ پہنچا تھا۔

(جاری ہے)

امیگریشن حکام نے مسافر کو بے دخل کرنے کیلئے ایئرلائن انتظامیہ کے حوالے کر دیا ہے جبکہ بغیر ویزہ مسافر کو پاکستان لانے پر نجی ایئرلائن کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے بینظیر ایئرپورٹ پر نامکمل دستاویزات کے باعث دو مسافر آف لوڈ کر دیئے گئے۔ سائپرس جانے والی خاتون مسافر صنم رانی کو کنفرمیشن لیٹر نہ ہونے جبکہ جنوبی افریقہ جانے والے مسافر محمد شفیق کو ویزہ تصدیق نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔