مسلم لیگ (ن) کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے جانبازوں ٬ صدیق الفاروق کے بیٹے کی ناگہانی وفات اوربرہان مظفر وانی سمیت کشمیری حریت پسند شہداکیلئے فاتحہ خوانی

پیر 10 اکتوبر 2016 17:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ ن کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے جانبازوں کیلئے فاتحہ خوانی جبکہ صدیق الفاروق کے جواں سال بیٹے کی ناگہانی وفات پر فاتحہ خوانی اور گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا ۔برہان مظفر وانی سمیت کشمیری حریت پسند شہداکیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

مجلس کی مفصل قراداد سینیٹر پرویز رشید ٬خواجہ سعد رفیق٬عرفان صدیقی ٬آصف کرمانی اور انوشہ رحمن پر مشتمل کمیٹی نے تیار کی ۔قراداد عرفان صدیقی نے پڑھ کر سنائی جس کی مجلس عاملہ کے ارکان نے تائید کی ۔ اجلاس سے راجہ ظفر الحق ٬غلام دستگیر ٬سر انجام خان ٬سردار یعقوب ناصر٬صدیق الفاروق٬وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر ٬وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن٬کامران مائیکل اور بیگم نجمہ حمید نے خطاب کیا۔خواجہ سعد رفیق نے پارٹی انتخابات کا شیڈول پیش کیاجس کی مجلس عاملہ نے منظوری دی۔