مثبت سوچ نفسیاتی امراض سے محفوظ رکھتی ہے٬شہباز شریف

دماغ انسانی جسم کا اہم ترین جزو ہے جس کا متوازن رہنا صحت مند زندگی کیلئے ضروری ہے٬ذہنی صحت کے عالمی دن پر پیغام

پیر 10 اکتوبر 2016 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء)پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دماغ انسانی جسم کا اہم ترین جزو ہے٬ جس کا متوازن رہنا صحت مند زندگی کیلئے ضروری ہے٬ مثبت سوچ اورفکر ذہنی اور نفسیاتی امراض سے محفوظ رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہاکہ اس دن کو منانے کامقصد ذہنی اورنفسیاتی امراض کے بارے میں شعور بیدار کرنا اور ایسے مریضوں کے علاج معالجے اور بحالی کی کوششوں کو مربوط بنانا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ صحت وتندرستی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے٬ ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند انسان ہی معاشرے کی بھلائی کیلئے بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاسکتے ہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ قانون فطرت سے ہٹ کر زندگی گزارنے سے بھی ذہنی امراض لاحق ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔