دبئی میں سمارٹ کورٹس کے قیام کا اعلان، معمولی مقدمات کی سماعت سکائیپ پر کی جا سکے گی

پیر 10 اکتوبر 2016 17:48

دبئی میں سمارٹ کورٹس کے قیام کا اعلان، معمولی مقدمات کی سماعت  سکائیپ ..

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10 اکتوبر 2016ء): دبئی میں بزنس مین اور انفرادی طور پر تمام شہری معمولی مقدمات میں عدالتوں میں جائے بغیر سکائیپ کے ذریعے اپنی سماعت میں حصہ لے سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں گزشتہ پیر کو سمارٹ کورٹس کے قیام کے اعلان کے ساتھ ہی ان کے بارے میں لائحہ عمل بھی اختیار کر لیاگیاہے ۔ ڈی آئی ایف سی کورٹس اور الفاء کورٹس کے اشتراک سے نیا تحقیقاتی سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے۔

اس نئے سسٹم کے تحت سمال کلیم ٹریبیونل ( ایس سی ٹی ) کے ذریعے دونوں پارٹیوں کے جھگڑے ، جج تمام کمپیوٹر اور سکائیپ سے منسلک ہوں گے۔ سمارٹ کا تعمیراتی ڈھانچہ چھوٹے بزنس مین کے مسائل حل کرنے کے لیے بنایا جا رہاہے ۔ اس عدالت میں ہونے والے کیس کی سماعت کہیں سے بھی ممکن ہو گی۔

(جاری ہے)

جس میں ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت بھی شامل ہو گی۔ 500,000درہم کے کاروباری مقدمات کو اس کورٹ میں سنا جا سکے گا۔

اس سہولت کا سب سے زیادہ فائدہ کاروباری افراد کو ہو گا ۔کیونکہ وہ جہاں کہیں بھی ہو ں اپنی سماعت کے دوران کیس کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔ جس میں ایک سے دو گھنٹے ہی لگیں گے۔ دبئی سے اپنے ملک جانے والے غیر ملکی افراد کسی بھی ایسی صورت میں ان عدالتوں سے رجوع کر سکتے ہیں ۔ا ور ان کے مقدمے کی سماعت بھی ہو سکتی ہے ْچاہے وہ ہزاروں میل دور بیٹھے ہوں گے۔ واضع رہے کہ سمال کلیم ٹریبیونل کے تحت 2015 میں کسی بھی مقدمے کا فیصلہ 4ہفتوں میں کیاگیا۔