Live Updates

شہروں کی بندش سیاست نہیں،پشاور2گھنٹے میں بند کرسکتے ہیں۔اسفندیارولی

مردان میں لاشیں اٹھائی جارہی تھیں عمران خان ناچ گانے میں مصروف تھے،نوازشریف نے کئی بارسی پیک منصوبے پروعدہ خلافی کی۔سربراہ اے این پی کاجلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 10 اکتوبر 2016 17:35

شہروں کی بندش سیاست نہیں،پشاور2گھنٹے میں بند کرسکتے ہیں۔اسفندیارولی

سوات(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10اکتوبر2016ء) :عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی نے کہاہے کہ شہروں کی بندش سیاست نہیں ،پشاور کو دوگھنٹے میں بند کرسکتے ہیں، مردان میں لاشیں اٹھائی جا رہی تھیں جبکہ عمران خان ناچ گانے میں مصروف تھے۔انہوں نے آج یہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے کئی بار سی پیک منصوبے پر وعدہ خلافی کی۔حکومت کی پالیسیوں میں ناکامی سے ملک انتہائی نازک دورسے گزررہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مردان میں لاشیں اٹھائی جا رہی تھیں جبکہ عمران خان ناچ گانے میں مصروف تھے۔عمران خان کا وزارت عظمیٰ تک پہنچنے کا طریقہ درست نہیں ہے۔اسفندیار ولی نے کہا کہ نوازشریف ہمیں اپنابھائی تسلیم کریں ،غلام نہ سمجھیں۔ ہم نے حکومت سے باجوڑسڑک بنانے کامطالبہ کیاتھا جو ابھی تک پورا نہیں ۔سربراہ اے این پی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں۔انہوں نے کہاکہ 18ویں ترمیم کے بعد مارشل لاء کے راستے بند ہوچکے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات