بحرین: رفاء کے علاقے میں سڑک عبور کرنے کے لیے بنائے جانے والے پل کا استعمال نہ ہونے کے برابر

پیر 10 اکتوبر 2016 17:24

بحرین: رفاء کے علاقے میں سڑک عبور کرنے کے لیے بنائے جانے والے پل کا استعمال ..

بحرین : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10 اکتوبر 2016ء): شہریوں کی سہولت کے لیئے بنایا جانے والا پل شہریوں ہی کی طرف مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ایک ماہ قبل رفاء کے علاقے میں بنائے جانے والے پل کا استعمال نہ ہونے کے برابر ہے ۔ شہری پل کو استعمال کر کے سڑک عبور کرنے کی بجائے سڑک پیدل عبور کرنے کو ترجیع دیتے ہیں۔ میونیسپیلٹی حکام کا کہناہے کہ شہریوں کی سہولت اور حادثات کی روک تھا م کے لیے اس پل کو تعمیر کیاتھا۔

(جاری ہے)

پل تعمیر کرنے سے پہلے اس پر باقاعدہ طور پر سروے کیا گیا۔ جہاں پراس پل کی زیادہ ضرورت تھی اسی جگہ پل تعمیر کیا گیاہے ۔ شہری اس پل کو عبور کرنے کی بجائے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈالتے ہوئے پیدل سڑک عبور کرتے ہیں۔ میونسپیلتی حکام کا کہناہے کہ شہریوں کو اس ضمن میں ایک مہم کے ذریعے پل کو عبور کرنے اور پیدل سڑک عبور کرنے کے بارے میں بتایا جائے گا۔ زیادہ تر افراد رات کے وقت پل پر جانے کی بجائے پیدل عبور کرتے ہیں ۔