ورلڈ اکنامک فورم کے انسداد بدعنوانی کے حوالہ سے عالمی مسابقت انڈیکس 2016-17ء میں پاکستان کی رینکنگ چار درجے بہتر ہوئی ہے٬ نیب کی بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے کوششوں کی بدولت پاکستان نے یہ مقام حاصل کیا ہے٬ نیب سارک ممالک کیلئے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اقدامات کے حوالہ سے رول ماڈل ہی
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی پاکستان میں ورلڈ اکنامک فورم کے نمائندے حامد جہانگیر سے گفتگو
پیر 10 اکتوبر 2016 17:20
(جاری ہے)
ورلڈ اکنامک فورم کی عالمی مسابقت انڈیکس 2016-17ء میں چار درجے بہتری آئی ہے اور پاکستان 126 ویں سے 122 ویں درجہ پر آ گیا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ الله تعالیٰ کی کرم نوازی سے پاکستان کی درجہ بندی میں پچھلے سال کی نسبت بہتری آئی ہے٬ نیب کے انسداد بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اقدامات کے باعث گذشتہ تین سال سے پاکستان کی انسداد بدعنوانی کے حوالہ سے درجہ بندی میں مسلسل بہتری آ رہی ہے٬ حکومت کے پالیسی فیصلوں کے باعث بھی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ سے پاکستان کا نام بلند ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی بدعنوانی کے مرض سے سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے٬ اگر فنڈز استعمال ہونے سے پہلے کہیں اور استعمال ہو جائیں تو عام آدمی کی زندگی متاثر ہوتی ہے اور اگر فنڈز کو اپنے مخصوص مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے تو اس سے عام آدمی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم کی اس رپورٹ میں پاکستان کی پوزیشن میں 0.4 پوائنٹ بہتری آئی ہے اس سے مجموعی طور پر پاکستان کے کرپشن پرسپشن انڈیکس میں نمایاں بہتری ظاہر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے پاکستان میں سارک ممالک کا سیمینار منعقد کرایا جس میں پاکستان کی تجویز پر سارک اینٹی کرپشن فورم قائم کیا گیا ہے٬ سارک کے رکن ملکوں کے اینٹی کرپشن کے اداروں کے سربراہ اور وفود نے پاکستان کو سارک اینٹی کرپشن فورم کا سربراہ بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے سارک ممالک میں اینٹی کرپشن فورم قائم کرکے کرپشن کے موضوع کو اجاگر کیا ہے٬ نیب سارک ممالک میں کرپشن کے خلاف اقدامات کے حوالہ سے رول ماڈل ہے۔ سارک ممالک کے انسداد بدعنوانی کے اداروں کے سربراہوں اور وفود نے نیب کی بدعنوانی کے خاتمہ کے حوالہ سے کوششوں کو سراہا ہے اور پاکستان کے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اقدامات سے فائدہ اٹھانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اس موقع پر ورلڈ اکنامک فورم کے پاکستان میں نمائندے حامد جہانگیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمہ کے حوالہ سے پاکستان کی مجموعی صورتحال میں بہتری آئی ہے٬ پاکستان بدعنوانی کے خاتمہ کے حوالہ سے عالمی مسابقت انڈیکس میں درجہ بندی میں 126 سے 122 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ یہ رپورٹ ملک کے نمایاں تاجروں کے سروے پر مشتمل ہے۔ اس سے پاکستان کے کرپشن پرسپشن انڈیکس میں نمایاں بہتری آئے گی۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.