چوہدری سرور مسئلہ کشمیر پر بر طانوی دارالعوام کے ممبران سے کل خطاب کر ینگی

پیر 10 اکتوبر 2016 17:10

لاہور۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور مسئلہ کشمیر کے ایشو پر بر طانوی ہائوس آف کامن کے ممبران سے (کل) منگل کو خطاب کر یں گے ۔

(جاری ہے)

وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ور زیوں کے حوالے سے ممبران کو آگاہ کر یں گے ٬ تحر یک انصاف کے جاری اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف کے مر کز ی رہنما چوہدری محمدسرور مسئلہ کشمیر کو برطانیہ اور یورپی پار لیمنٹ میں اجاگر کر نے اور بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں کی جانیوالی دہشت گردی اور بنیادی انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے آگاہ کر نے کیلئے لندن میں موجود ہیں ٬ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دنیا کی بدترین دہشت گردی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ شرو ع کر رکھا ہے اور پوری دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کے اس اقدام کی نہ صرف مذمت کر ے بلکہ بھارت پر سفارتی دبائو ڈالا جائے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ بند کر ے۔