Live Updates

عمران خان نے شیخ رشید کے مشوروں پر عمل کرکے اپنی سیاست ختم کرلی ٬ آزاد علی تبسم

پیر 10 اکتوبر 2016 17:10

لاہور۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ لندن پلان اس بار بھی ناکام ہوگا۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے شیخ رشید کے مشوروں پر عمل کرکے اپنی سیاست ختم کرلی ہے ٬ شیخ رشید سے ملاقا ت کے بعد عمران خان عجیب بیانات دیتے ہیں ٬شیخ رشید اور عمران خان دونوں کو جمہوریت پسند نہیں ہے اس لئے وہ جمہوریت کے خلاف سازش کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ٬انہوں نے کہاکہ عمران خان ٬شیخ رشید اور طاہر القادری روز وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھتے ہیں مگران کاکوئی خواب حقیقت نہیں بن سکتا کیوں کہ وزیراعظم وہی بنتا ہے جس نے عوام کی خدمت کی ہو اور جس کا جمہوریت پر پختہ یقین ہو٬یہ تینوں تو آمریت پر یقین رکھتے ہیں ان کاجمہوریت سے کوئی تعلق نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :