9اور 10محرم الحرام کو 150بوائے اسکائوٹس امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی

پیر 10 اکتوبر 2016 17:10

لاہور۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء)ایڈیشنل ڈی سی او اور ریجنل کمشنر بوائے اسکائوٹس طارق زمان کی ہدایت پر ریجنل بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 9اور 10محرم الحرام کو 150بوائے اسکائوٹس ابتدائی طبی امداد٬ ریسکیو 1122٬سول ڈیفنس ٬ٹریفک کنٹرول کرنے کے فرائض سرانجام دیں گے۔ سیکرٹری ادارہ راحت علی جعفری اورمقصود چغتائی نگرانی کریں گے ۔

(جاری ہے)

ابتدائی طبی امداد کے مراکز امام بار گاہ گلستان زہرا٬ایبٹ روڈ٬موچی دروازہ٬ رنگ محل٬ اسلام نگر٬ بابو صابوانٹرچینج(ساندہ)٬ ماڈل ٹائون٬ کوٹ لکھپت میں قائم کئے جائیں گے۔ 10محرم (بدھ) دوپہر2بجے بعداز نماز ظہر سے عصر تک ابتدائی طبی امدادی مرکز امام بارگاہ گلستان زہرا 15-Aعقب تھانہ قلعہ گجر سنگھ پر عزہ دار زخمیوں کی مرہم پٹی کی جائے گی اور انہیں ابتدائی طبی امداد دی جائے گی۔