مسلمانوں کو کافر قرار دیکر فتنہ فساد پیدا کرنے والے گروہ ہی قاتلان عمر ؓ و حسینؓ کے پیروکار ہیں۔طاہر محمود اشرفی٬ امت مسلمہ کی بقاء و سلامتی فرقہ وارانہ تشدد ٬دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے میں ہے٬ قیامت کی صبح تک حسینیت زندہ باد کہنے والے موجود رہیں گے۔ مرکزی چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا شہادت حسین ؓ کانفرنس سے خطاب

پیر 10 اکتوبر 2016 17:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ آج جو لوگ مسلمانوں کو کافر قرار دیکر پوری دنیا میں فتنہ اور فساد پیدا کررہے ہیں یہ گروہ ہی قاتلان عمر ؓ و حسینؓ کے پیروکار ہیں۔ امت مسلمہ کی بقاء اور سلامتی فرقہ وارانہ تشدد ٬دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے میں ہے ۔

شام سے یمن اور فلسطین سے کشمیر تک مسلم امہ کا خون بہہ رہا ہے لیکن ہر مجرمانہ خاموشی ہے۔ سیدنا حسین ؓ نے دین اسلام کی اقدار کو بچانے کیلئے اپنی اور اپنے خاندان کی جان قربان کی ۔سنت حسینی طاغوت کا مقابلہ کرنا ہے طاغوت کے سامنے دستبردار ہونا نہیں۔یہ بات انہوں نے شہادت حسین ؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چودہ سوسال سے طاغوتی طاقتوں اور حسینی لشکر کا مقابلہ جاری ہے اور حسینی لشکر کو ہی غالب آنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیدنا عمر ؓ ٬سیدنا عثمان ؓ اور سیدنا علیؓ پر حملہ کرنے والے خارجیوں نے باہمی اتحاد سے سیدنا حسین ؓ پر حملہ کیا۔آج بھی خارجی فتنہ نہ صرف مسلمانوں پر بلکہ مسلمانوں کے مرکزمدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ پر حملہ آور ہورہا ہے ۔ خارجی گروہوں کے مقابلے کیلئے تمام اختلافات کو ختم کرکے متحد اور منظم انداز میں مقابلہ کیلئے نکلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے حسینی کردار اپنانا وقت اور حالات کا تقاضا ہے۔ قیامت کی صبح تک حسینیت زندہ باد کہنے والے موجود رہیں گے۔ آج جو لوگ مسلمانوں کو کافر قرار دیکر پوری دنیا میں فتنہ اور فساد پیدا کررہے ہیں یہ گروہ ہی قاتلان عمر ؓ و حسینؓ کے پیروکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کے تحت محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے قومی مصالحتی کونسل اپنا کرداراداکررہی ہے۔

ملک میں امن وامان کے قیام استحکام اور سلامتی کیلئے حکومت کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کیا جائے گا۔کانفرنس پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ٬پاکستان علماء کونسل صوبہ پنجاب کے صدر مولانا حافظ محمد امجد٬ پاکستان علامہ شبیر احمد عثمانی ٬پیر جی خالد محمود قاسمی٬مولوی محمد سلیم٬حافظ الیاس بغدادی٬حافظ محمد اسحاق٬ مولانا محمد نواس٬مولانا اعظم فاروق٬قاری عصمت اللہ معا ویہ٬ مولانا رب نواز٬مولانا عبد الواحد قاسمی٬مولانا عمر جامی٬مولانا حبیب الرحمن٬قاری الطاف اللہ فاروقی٬مولانا کرم داد حذیفی٬مولانا نعیم طلحہ٬قاری محمد ثاقب عزیزودیگر نے بھی خطاب کیا۔

کانفرنس کے اختتام پر ملک کی ممتازروحانی اور علمی شخصیت میاں محمد اجمل قادری نے ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے دعاکروائی۔ ۔

متعلقہ عنوان :