کوئٹہ ٬ ایف سی اور حساس ادار وں کی لہڑ ی میں کاروائی

فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ٬ بارودی مواد برآمد

پیر 10 اکتوبر 2016 17:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) فرنٹیئر کور اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے لہڑی کے علاقے میں کا رروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد کو ہلاک کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ ٬ ایمونیشن اور بارودی مواد برآمد کر لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے لہڑی کے علاقے ریلو گلاب کے علاقے میں کا رروائی کی فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا فورسز کے عملے نے اس کے قبضے سے ایس ایم جی اور2 کلو گرام بارودی مواد بمعہ وائر برآمد کر کے قبضے میں لے لیا ایف سی ترجمان کے مطابق مزید کا رروائی فرنٹیئر کور کا عملہ کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :