کوئٹہ٬ ایف سی کی مچھ میں کاروائی افغان باشندوں سمیت10 مشتبہ افرا د گرفتار

پیر 10 اکتوبر 2016 17:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) فرنٹیئر کور کے عملے نے کوئٹہ اور مچھ میں کا رروائی کر تے ہوئے افغان باشندوں سمیت10 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور کے عملے نے مچھ کے علاقے میں کا رروائی کے دوران کا لعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 2 مشتبہ افرا دکو گرفتار کر لیا اسی طرح ایک اور کا رروائی کے علاقے کے سریاب میں خلجی کالونی اور چاندنی چوک کے علاقے سے 8 افغان مشتبہ باشندوںکو گرفتار کر کے کا رروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :